بیجنگ:چین کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہوتا ہے حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا اور کرپشن کی بدترین قسم منی لانڈرنگ ہے جو ملکی ڈھانچہ تباہ کردیتا ہے۔
بیجنگ میں سینٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کررہا ہوں، 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شمالی کوریا اور ملائیشیا کے لیے بھی ماڈل تھا، حکومتی طبقے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ نے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے۔
انہوں نے کہا کہ 1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا، کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت ہماری جماعت کو اہمیت نہیں دی گئی۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا،آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کومضبوط کرنا حکومت کی ترجیح ہے،اداروں کومضبوط کرکے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،وائٹ کالرکرائم سے نمٹنا اہم ہے،وائٹ کالرجرائم سے نمٹنے کیلئے چین کا تعاون درکارہے۔
عمران خان نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا،ہم پاکستان میں بھی لوگوں کوغربت سے نکالیں گے،سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے،پاکستانی معیشت دہشتگردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے شدیدمتاثرہوئی جبکہ :30سال میں چین نے جو ترقی کی ہمارے لیے مثال ہے اورجب بھی ضرورت پڑی چین نے پاکستان کی مدد کی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کومضبوط کرنا حکومت کی ترجیح ہے،اداروں کومضبوط کرکے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،وائٹ کالرکرائم سے نمٹنا اہم ہے،وائٹ کالرجرائم سے نمٹنے کیلئے چین کا تعاون درکارہے۔