لندن:سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح کی رہائی کے بارے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے بَری آسیہ بی بی کو ملک چھوڑ نے کی اجازت نہیں دی جارہی، آسیہ کو ملک سے جانے نہ دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے جمائمہ گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ یہ وہ نیاپاکستان نہیں جس کی ہمیں امیدتھی،عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریرکی گئی تھی۔
تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہو گی جو ہم نہیں جانتے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کوسزا موت سے بری کر دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میںحالات کشیدہ ہو گئے تھے اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس پروفاقی حکومت اور اسلام آباد میں ہونے والے تحریک لبیک کے دھرنے کے مظاہرین کے مابین پانچ نکاتی معاہدہ ہو ا تھا۔