داعش کو امریکہ کے خلاف ہر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہو گی:ٹرمپ

داعش کو امریکہ کے خلاف ہر حملے کی بھاری قیمت چکانا ہو گی:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کو امریکا کے خلاف ہر حملے کی "بھاری قیمت" چکانا ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز اپنی ٹوئیٹ میںصدر ٹرمپ کہنا تھا کہ داعش کے ایک حامی شدت پسند کی جانب سے نیویارک میں ٹرک کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے کے واقعے کے بعد امریکی فوج نے گزشتہ دو روز میں تنظیم کو "زیادہ" طاقت سے نشانہ بنایا ہے۔ داعش نے حملہ آور کو اپنا ایک "سپاہی" قرار دیا تھا۔ کارروائی میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
داعش تنظیم نے اپنے ایک ویب میگزین کے ذریعے نیویارک میں منگل کے روز ہونے والے اس ٹرک حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ازبک حملہ آور سیف اللہ سایپوف کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جس نے نیویارک کے حملے میں راہ گیروں کو کچل ڈالا تھا۔ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ نیویارک حملے کا دہشت گرد ہسپتال میں اپنے کمرے میں داعش تنظیم کا پرچم لٹکانے کی درخواست کے وقت بہت مسرور تھا۔ اس نے 8 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ارو 12 کو شدید زخمی کیا۔ اس کی سزا موت ہونا چاہیے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ وہ 29 سالہ سیف اللہ سایپوف کو گوانتانامو کے قید خانے بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم پھر انہوں نے اپنے اس خیال سے رجوع کرتے ہوئے سایپوف کی موت کا مطالبہ شروع کر دیا۔