پرنیتی چوپڑا کی بھی سنی گئی

09:54 PM, 4 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکارہ پر نیتی چوپڑا   کی بھی سنی گئی،   100 کروڑ کمانے والی فلموں کی اداکاراﺅں میں شامل ہو گئیں۔

بالی وڈ اداکارہ کو یہ اعزاز فلم ”گول مال اگین“ سے حاصل ہوا ہے جو اپنی نمائش کے بعد سے بزنس کے ریکارڈ قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فلم 180 کروڑ سے زائد کما چکی ہے۔

پر نیتی چوپڑا اس سے قبل بھی بے شمار فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں مگر ان کی کوئی بھی فلم 100 کروڑ کا بزنس نہیں کر سکی ہے۔

مزیدخبریں