سدھارتھ اور عالیہ کے تعلق پر جمی برف پگھلنے لگی

09:17 PM, 4 Nov, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارسدھارتھ اورعالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل نہیں کچھ نہیں کہا پران کے مداح اوربالی ووڈ سٹارزایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی ختم کردی تھی اور اس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنینڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔

اب ایک بارپھر بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہرمیدان میں اترے ہیں اورانہوں نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر عالیہ اورسدھارتھ دونوں کو سمجھایا ہے کہ وہ آپس میں تنازعات کو ختم کریں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کرن جوہرکے سمجھانے کے بعد دونوں نے اس حوالے سے سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔


اس سے قبل عالیہ بھٹ کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم عالیہ نے یہ کہہ کر صاف انکارکردیا تھا کہ وہ ابھی اپنے دیگرپروجیکٹس میں مصروف ہیں اوران کے پاس نئے پروجیکٹ کے لیے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں