ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار ابھیشک بچن آئندہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی میگا بجٹ فلم ”پدماوتی“ کی ریلیز میں مصروف ہیں ، جوکہ آئندہ ماہ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ تاہم ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے نامور شاعر ساحر لدھیانوی اور شاعرہ امریتا پریتم کی اصل زندگی کے رومانس پر مبنی اپنی اگلی فلم ”گستاخیاں“ کیلئے دپیکا اور ابھیشک کا نام فائنل کر لیا۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون امریتا پریتم اور ابھیشیک بچن ساحر لدھیانوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا سے قبل یہ کردار پریانکا چوپڑا کو آفر ہوا تھا، تاہم انہوں نے کسی ذاتی وجہ کے باعث اس سے معذرت کرلی۔
خیال رہے کہ یہ وہی فلم ہے جس میں ساحر لدھیانوی کے کردار کی آفر پہلے پاکستانی اداکار فواد خان کو کی گئی جبکہ بعدازاں عرفان خان کو یہ کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم ا?خر کار ابھیشیک بچن اس رول کے لیے فائنل کیے جاچکے ہیں۔