ویڈیو کانفرنس کو بہتر بنانے کیلئے گوگل کی ”ہینگ آوٹ میٹ“ کٹ تیار

ویڈیو کانفرنس کو بہتر بنانے کیلئے گوگل کی ”ہینگ آوٹ میٹ“ کٹ تیار

نیویارک: گوگل نے ویڈیو میٹنگ کو آسان بنانے کے لیے ”ہینگ آوٹ میٹ“ ہارڈ وئیر کٹ کروا دی۔ جس سے ویڈیوکانفرنس پہلے سے بھی بہتر کوالٹی اور آسانی کے ساتھ کی جا سکیں گی۔


گوگل کی ہینگ آوٹ میٹ(Hangouts Meet ) ہارڈ وئیر کٹ میں ایک ”اسوس کروم ناکس “ایک 4K کیمرہ، ایک سپیکر مائیک اور ایک ٹچ سکرین کنٹرولر ہے۔کروم باکس میں کروم او ایس انسٹال ہے، جو ہارڈ وئیر کے دوسرے پروزوں کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔4K کیمرے کا فیلڈ آف ویو 120 ڈگری ہے۔یہ کیمرہ ٹیبل پر بیٹھے سب لوگوں کو کیپچر کر سکتا ہے۔مشین لرنگ کی بنیاد پر بنایا گیا یہ کیمرہ خود بخود شرکائ کی پہچان کر کے انہیں فریم میں زوم کر سکتا ہے۔


ہارڈوئیر میں شامل سپیکر مائیک گوگل نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ایکو اور بیک گراو¿نڈ میں آنے والا شور ختم کر سکتا ہے۔اس طرح کے پانچ مائیک آرام سے ایک وائر کی مدد سے ایک ساتھ کنکٹ کیے جا سکتے ہیں۔کنٹرولر کی مدد سے آپ آرام سے شیڈولڈ ایونٹ میں شامل ہو سکتے ہیں یا گوگل کیلنڈر سے میٹنگ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔


کنٹرولر سے آپ ٹیم ممبر کو پن یا میوٹ کر سکتے ہیں اس کی مدد سے کیمرہ بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔آپ چاہیں تو شرکا کو ڈائل ا ے فون فیچر سے شامل کر سکتے ہیں۔ ایچ ڈی ایم آئی کی مدد سے لیپ ٹاپ کو اس سے کنکٹ کر کے پریزنٹیشن بھی دی سکتی ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ جی سوٹ انٹرپرائز کے کسٹمر ہیں تو آپ اپنی میٹنگز کو گوگل ڈرائیو پر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ ہینگ آوٹ میٹ کی مدد سے آپ ایک وقت میں 50شرکا کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔اس کی قیمت 1999 ڈالر ہے۔