سورج کی روشنی سے چارج ہونیوالا آئی فون متعارف

05:42 PM, 4 Nov, 2017

لاہور: روسی کمپنی Caviar نے سورج کی روشنی سے چارج ہونیوالا ”آئی فون ٹین ٹیسلا“ متعارف کرادیا۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیک پر سولر پینل لگے ہوئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے اس فون کو الٹا کر کے رکھنا پڑے گا، جس کے بعد یہ خود ہی سورج کی روشنی سے چارج ہو جائے گا۔


اس فون کی باڈی پر پی وی ڈی کی کوٹنگ اور شاک پروف پلیٹ بھی لگائی گئی۔اس فون میں کیمرے کے ساتھ سونے کی پلیٹ بھی لگائی گئی ہے۔ کمپنی نے اس فون کی گلاس باڈی کو براہ راست ٹائٹینیم سے بدل دیا ہے۔اس فون کے ایج اور کیمرہ کے گرد 24 کیرٹ سونے کے رم لگائے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ خود چارج ہونے والا آئی فون ٹین نکولا ٹیسلا، سٹیو جابز اور ایلن مسک سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔اس فون کے 64 جی بی سٹوریج ورڑن کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار روبل یا 4445 ڈالر ہے جبکہ فون کے 256جی بی سٹوریج ورڑن کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روبل یا 4700 ڈالر ہے۔

مزیدخبریں