بھوٹان کے شہزادے نے مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

04:58 PM, 4 Nov, 2017

بھوٹان کے شہزادے نے مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا
بھوٹان کے شہزادے نے مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

نئی دہلی:بھارت کے دورے پر آئے ہوئے بھوٹان کے بادشاہ کیساتھ انکے ننھے شہزادے نے مودی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھوٹان کے بادشاہ اور ان کی ملکہ ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں بھوٹان کے ننھے شہزادہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بھوٹان کا روایتی لباس زیب تن کئے ننھے شہزادے نے بھارتی حکمرانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ننھا شہزادہ کبھی صدر رام ناتھ کووند سے چاکلیٹ کی ٹوکری وصول کر رہا ہے تو کبھی وزیر خارجہ سشما سوراج اس کی انگلی پکڑ کر اسے گھما رہی ہیں۔
لیکن جب بھارتی وزیراعظم مودی نے شہزادے سے باتھ ملانا چاہا تو شہزادہ فٹ بال سے کھیلنے میں مصروف ہو گیا اور اس نے بھارتی وزیراعظم کو کوئی لفٹ نہ کرائی۔ اس واقعے کے بعد سے مود ی کا سماجی رابطوں پر ویب سائٹس پر خواب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں