لیسکو کو جتنی بجلی چاہیے اتنی ہی مل رہی ہے ٗ کسی شاٹ فال کا سامنا نہیں : ڈائریکٹر آپریشن لیسکو

04:20 PM, 4 Nov, 2017

لاہور : گزشتہ دنوں میں لاہور میں بجلی کے شدید شاٹ فال کے باوجود لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم سو فیصد نارمل ہے۔ ڈائریکٹر آپریشن لیسکو محمد علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ لیسکو کو شاٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔


نیو ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد علی ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ لیسکو کو زیرو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ٗ کسی شاٹ فال کا کوئی مسئلہ نہیں اور سسٹم سو فیصد نارمل ہے اور لیسکو اور جتنی بجلی چاہیے اتنی ہی مل رہی ہے۔


واضح رہے کہ لاہور کے بعض علاقوں میں گزشتہ چند روز سے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ٗ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شاٹ فال 1100 میگا واٹ ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانہ بڑھ گیا ہے ۔

مزیدخبریں