علیحدگی کے بعد فریال کے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر کے چرچے

علیحدگی کے بعد فریال کے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر کے چرچے

لندن: فریال مخدوم نے باکسر عامر خان سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔ فریال مخدوم نے اپنا حالیہ شوٹ ڈیزائنر ثوبیہ نیازی کی برائیڈل کلیکشن کے لیے کیا ہے۔

Had an amazing time shooting for @jewelsbynazish Clothing - @sobianazirofficial Make up - @shaneeqbridal Stylist - @puja__m

A post shared by Faryal Makhdoom Khan (@faryalmakhdoom) on

گزشتہ ماہ فریال اور عامر کے اختلافات کی خبریں میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہیں اسی دوران انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر امید سے ہیں۔ فریال نے اپنا حالیہ شوٹ تین ماہ کے حمل کے دوران کروایا جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

فریال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے اپنے کیرئر پر توجہ دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ فریال نے عامر اور ان کے گھر والوں سے غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے معافی بھی مانگی تھی جسے عامر نے مسترد کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں