کولمبیا :بال انسان کی شخصیت پر کشش بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لیکن بدلتے موسم بالوں پربہت گہرا اثر مرتب کرتے ہیں۔ عموما یہ مانا جاتا ہے کہ موسم سرما بالوں کو خشک بنا دیتا ہے ،لیکن ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتا یا ہے بالوں کو روز روز دھونابھی بالوں خشک بنا تا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بالوں کو روزانہ دھونا انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہےاس لئے بالوں کو روزانہ نہیں دھونا چاہیے بلکہ ہفتے میں صرف دو دفع بالوں کو دھونا چاہیے۔کیونکہ روز شیمو لگانے سے بالوں کا قدرتی حسن تباہ ہو جاتا ہے۔
اس لے علاوہ اچھے آئل سے بالوں کا مساج کرنا چائیے یہ بالوں کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اچھی خوراک کا استعمال نہ کرنا بھی بالوں کی دلکشی کھونے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے ظاہری نگہدا شت کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک لینا بھی ضروری ہے۔