ایسے بالی ووڈ ستارے جو ہمسفر تو تھے لیکن ان میں ہمنوائی نہ تھی

11:54 AM, 4 Nov, 2017

ممبئی:ایسے بالی ووڈ ستارے جو ہمسفر تو تھے لیکن ان میں ہمنوائی نہ تھی۔بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غلطی کا اعتراف کر نے میں شرم محسوس نہیں کرتے ایسے ہی کچھ بالی ووڈ ستاروں ہیں جنہوں نےاس بات کاا نکشاف کر دیا ہے کہ انہوں نےکسی اور کے لیے اپنے جیون ساتھیوں کودھوکا دیا ہے۔ان کے نام جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار گوویندا نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کا "ایکسٹرا میریٹل آفئیر " تھا ۔لیکن انہوں نے کہا کہ وہ نام منظر عام پر نہیں لائیں گے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی بیوی کو دھوکا دیا تھا۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ کچھ راز راز ہی رہیں تو اچھاہے کیونکہ ہر سچ سامنے لانے والا نہیں ہوتا۔


معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی عائشہ کو دھو کا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اتنا غلط تھا اس لیے میں اپنی بیوی عائشہ کی بے وفائی پر اس کو قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہتا۔یادرہے جیکی شروف اور ان کی بیوی دونوں غیر اخلاقی تعلق میں ملوث تھے۔


معروف پروڈیوسرااور ڈائریکٹر  وکرم بھٹ شادی شدہ ہونے کا باجود شسمیتا کے ساتھ رشتے میں تھے۔ انہوں نے کہا میں اور شسمیتا 20 کی دھائی میں تھے ہم دونوں نا بالغ تھے اس لئے ہم مبینہ تعلقات میں ملوث ہو گئے تھے۔


معروف بالی ووڈ اداکار شتروگن سنہا نے انکشا ف کیا کہ ان کی زندگی میں ایک گھر والی تھی اور ایک باہر والی تھی۔ لیکن انہوں نے باہر والی کا نام نہیں بتایا ۔ انہوں نے اس راز کو راز ہی رہنے دیا ہے۔

مزیدخبریں