چمن: چہلم امام حسین کے سلسلے میں کربلا، نجف اور مشہد جانے والے زائرین کی بڑی تعداد تفتان بارڈر پر پہنچ گئی۔زائرین کو امیگریشن سمیت صحت و بنیادی سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
زائرین میں بزرگ ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 30 ہزار زائرین کے ایک ساتھ آ جانے سے رش بڑھ گیا۔ عملہ کم ہونے سے مشکل ہوئی تاہم مزید عملہ منگوا لیا ہے۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ زائرین باری سے امیگریشن کرائیں تو آسانی ہو جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں