"میرا " کے ٹائٹینک سونگ کی ویڈیو وائرل ہو گئی

10:25 AM, 4 Nov, 2017

لاہور : پاکستان کی جانی مانی اداکارہ "میرا" کو کون نہیں جانتا ۔ میرا اپنی پرفارمنس سے پاکستانیو ں کے دلوں میں اپنی جگہ نہیں بنا سکی لیکن اپنے آئے روز نت نئے ڈراموں سے خاصی مشہور ہو گئی ہیں ۔

میرا کی انگلش سے پریشان افراد کے لیے مزید پریشانی کی خبر یہ ہے کہ اب ان کو میرا کا انگلش میں گانا بھی سننا پڑ سکتاہے ۔ تفصیلات کےمطابق میرا نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹائٹینک کا سونگ اپنے چاہنے والوں کو گا کر سنایا ۔

تاہم اس گانے کو سننے کے بعد پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے میرا کو کھری کھری سنا دی ہین  ۔ ایک  سوشل میڈیا صارف کا کہناہے کہ "انگلش کی ٹانگیں توڑنے کے بعد اب گانے کی ٹانگیں توڑی جارہی ہیں "۔

ایک صارف نے لکھا کہ "بابا آٹا لے آ""۔ایک اور صارف کا لکھنا تھا کہ " بچاری غریب خاتون کا دماغی مسلہ ہے اللہ اس کی مدد کرے "۔دیکھتے ہیں گانا سن کر آ پ کیا کہتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں