شاہ رخ کے ہمشکل نے دھوم مچا دی

09:37 AM, 4 Nov, 2017

سری نگر: دنیا میں کئی لوگ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیرو شاہ رخ خان کا ہم شکل بننے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ اپنا حلیہ بنا کر شاہ رخ جیسا لگنے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ ان کے ڈائیلاگ بول کر نقلی کنگ خان بننے کی ناکام ایکٹنگ کرتے ہیں۔

تاہم یہاں ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان کےبارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے اگر آپ دیکھیں تو آپ کو فوری طور پر شاہ رخ خان کا گمان ہو گا۔شاہ رخ خان کے اس ہم شکل 22 سالہ نوجوان کا نام حیدرمقبول ہے، جو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رہائشی ہیں۔ حیدر مقبول کا چہرہ، ان کے بال، ان کے چہرے پر سجی داڑھی اور ان کا پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

حیدر مقبول کا فیس بک پیج ان کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے جس میں وہ بالکل شاہ رخ خان کی طرح ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں