مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ ایپ ری ڈیزائن استعمال مزیدآسان ہو سکے

نیویارک : مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ ’’سکائپ‘‘ کو ری ڈیزائن کردیا ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز پر ان کا استعمال آسان ہو سکے۔ مائیکرو سافٹ نے اس ڈیزائن کو موبائل دوست قرار دیا ہے جس میں کال فونز ٹیب کو ختم کرکے اس کی جگہ کالز کو دی ہے

06:02 PM, 4 Nov, 2016

نیویارک :  مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ ’’سکائپ‘‘ کو ری ڈیزائن کردیا ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز پر ان کا استعمال آسان ہو سکے۔ مائیکرو سافٹ نے اس ڈیزائن کو موبائل دوست قرار دیا ہے جس میں کال فونز ٹیب کو ختم کرکے اس کی جگہ کالز کو دی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اہم کالنگ فیچرز تک ایک کلک کے ذریعے رسائی دے کر ایپ کا استعمال آسان بنا رہی ہے کیونکہ نیا کال ٹیب سکائپ آڈیو یا ویڈیو کالز تک رسائی دیتا ہے، جبکہ سکائپ کریڈٹ پر موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر کال کی جاسکتی ہے۔

یہ فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اسی طرح گروپ کالز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب کال کرنے والا ایپ بند کردیتا ہے تو بھی کال منقطع نہیں ہوگی۔تاہم مائیکرو سافٹ نے وائس میل کے متعدد فیچرز کو ختم کردیا ہے جس کی وجہ وائس میل کا استعمال کم ہونا ہے۔اس کی جگہ سکائپ میں صارفین کو ویڈیو یا چیٹ میسج کا آپشن دیا جائے گا جو کہ فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے مطابق فائل شیئرنگ، ویڈیو میسجنگ اور موبائل گروپ ویڈیو کالنگ جیسے فیچرز میں نئی تبدیلیوں سے کافی بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں