اجے کی عزت کرتی ہوں لیکن پسند سلمان خان ہیں: سائشا سہگل

اجے کی عزت کرتی ہوں لیکن پسند سلمان خان ہیں: سائشا سہگل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جنہوں نے اجے دیوگن کی فلم 'شیوائے' سے بالی وڈ میں قدم رکھا سائشا سہگل کا کہنا ہے کہ بطور ڈائریکٹر وہ اجے دیوگن کی انتہائی عزت کرتی ہیں لیکن ان کے پسندیدہ اداکار سلمان خان ہیں۔

اداکار سمت سہگل کی بیٹی اور سائرہ بانو کی نواسی سائشا کے مطابق، 'میں سلمان خان سے پہلی بار نانا (دلیپ کمار) کی سالگرہ پر ملی تھی۔ ان سے ملنے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں بالی وڈ میں ہی کریئر بناؤں گي۔'

سائشا کہتی ہیں، 'سلمان خان کو آرٹ کی پرکھ ہے۔ سالوں میں ہمارے تعلقات ایسے بن چکے ہیں، جیسے میں انھیں کبھی بھی فون کر کے پوچھ سکتی ہوں کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہیے یا نہیں۔ میں ان سے مشورہ لے سکتی ہوں۔ میرے خیال سے میں خوش قسمت ہوں جو ایسا کر سکتی ہوں۔'

19 سالہ سائشا نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'وہ بہت ہی شاندار شخص ہیں، وہ میرے پسندیدہ ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ اتنا ہی نہیں میں پردے سلمان کے ساتھ رومانس بھی کرنا چاہتی ہوں۔