دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کےلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم عرب امارات سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے مختصر دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں.
پہلا ٹیسٹ سترہ نومبر کو کرائسٹ چرچ ،جبکہ دوسرا 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائےگا۔ٹیسٹ میچز سے قبل 2 وارم میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم مکمل سیریز کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوجائے۔