رائیونڈ اجتماع میں مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

12:30 PM, 4 Nov, 2016

لاہور : رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا  ہے اور  لاہور پولیس  اجتماع میں مشکوک افراد  کی نشاندہی کے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال  کرے گی ۔ نجی ٹی وی کے  رائیونڈ  کے اجتماع میں مشکوک افراد کا پتہ لگانے کیلئے پولیس بائیو میٹرنگ مشینوں سے چیکنگ کرے گی ۔ 

لاہو پولیس کے اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شرکاءکی بائیومیٹرنگ چیکنگ اور مکمل شناخت کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک شناخت نہ ہونے پر شرکاءکو حراست میں لے لیا جائے گا جبکہ تصدیق نہ ہونے والے افراد سے مکمل تفتیش بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ اجتماع کی سیکیورٹی میں جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کیا جا رہا ہے جبکہ رائیونڈ اجتماع کی مانیٹرنگ اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں