مالا کنڈ: مالاکنڈایجنسی اورگردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کےپی،بالائی پنجاب،راولپنڈی اورگوجرانوالہ ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش سے اسموگ سےعارضی چھٹکارامل سکتاہے اور سردی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔