بھارتی صحافی نریندمودی کے ہاتھوں سے ایوارڈ لینے سے انکاری

12:25 PM, 4 Nov, 2016

نئی دہلی:بھارت میں نریند مودی سرکار کی پالیسیوں پر ہندوستان کے مقتدر حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اب کی بار بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے ایک صحافی اکیشا مکل رام کوئنکاایکسلینس ان جرنلزم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ،مگر اکیشا مکل نے اپنے ضمیر کے فیصلے پر مودی کے سرکاری ہاتھوں سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔
اکیشا مکل نے کہا ایوارڈ جیتنا میرے لیے فخر کی بات ہے مگر میں مودی اور اس کے نظریات کے ساتھ ایک فریم میں نہیں آسکتا ، یہاں تک کہ کیمرے کے سامنے مسکرانا ایوارڈ پر ہاتھ رکھنا بھی ممکن نہیں ہے

مزیدخبریں