لہری: بلوچستان کے ضلع لہری میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق لہری کے علاقے تنیا میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔