ماسکو : روس کا کہنا ہے کہ مارشل آرٹس کے ماہر اور ہالی وڈ اداکار سٹیون سیگل کو روسی شہریت دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 90 کی دہائی میں کئی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کی شہریت کے دستاویز پر دستخط کیے۔صدر پیوٹن کے ترجمان نے کہا کہ بہترین اداکار ہونے اور روس کے بارے میں اچھے خیالات رکھنے کے ناطے سیگل کو شہریت دی گئی ہے۔
سیگل اس وقت شہ سرخیوں میں آئے جب انھوں 2014 میں روس کی جانب کریمیا پر قبضے کو کافی معقول قرار دیا۔ سیگل اچھا گٹار بھی بجاتے ہیں اور انھوں نے 2014 میں ایک کنسرٹ بھی کیا۔سیگل کے علاوہ فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپرڈیو، امریکی مارشل آرٹس فائٹر جیف مینسن، امریکی باکسر روئے جونز اور امریکی سنو بورڈر وک وائلڈ کو بھی روسی شہریت دی گئی ہے۔
امریکی اداکار سٹیون سیگل کو روسی شہریت مل گئی
12:19 PM, 4 Nov, 2016