پشاور: فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبر پختونخوا حلف اٹھالیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نےفیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔ فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈی آئی خان سے انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ہے۔مئی 1975 کو پیدا ہونے والے فیصل کریم کنڈی نے ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹر سکول سے حاصل کی۔ 2001 کے بلدیاتی انتخابات سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا۔ وہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی گزشتہ کئی سالوں سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے طور پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے میڈیا پر پارٹی موقف کی بھرپور اور جاندار انداز سے ترجمانی کی۔