چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ پھر لٹک گیا

 چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ پھر لٹک گیا

اسلام آباد:چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔  پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کی ہے۔ 

ذرائع کے  مطابق  ارکان  کاکہنا ہے کہ  پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چیئرمین شپ دینی چاہیے ۔  واضح رہے کہ  اختلافات کی وجہ سے   ابھی تک کوئی نام سپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں