صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، کے پی  اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

05:43 PM, 4 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، کے پی  اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں