9مئی کوحملےکرنےوالےآج مذاکرات کرناچاہتےہیں،تحریک انصاف نےساری سیاست وکلا کےحوالےکردی :خواجہ آصف

  9مئی کوحملےکرنےوالےآج مذاکرات کرناچاہتےہیں،تحریک انصاف نےساری سیاست وکلا کےحوالےکردی :خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر  دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ  9مئی کوحملےکرنےوالےآج مذاکرات کرناچاہتےہیں ،تحریک انصاف نےساری سیاست وکلا کےحوالےکردی  ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کوحملےکرنےوالےآج مذاکرات کرناچاہتےہیں۔تحریک انصاف نےساری سیاست وکلا کےحوالےکردی  ہے۔


 ان کامزید کہنا تھاکہ  تحریک انصاف کواب سمجھ آیاہےمذاکرات سےمسائل حل ہوتےہیں۔9 مئی کے حوالے سےقومی اسمبلی کااجلاس بلایاجائےگا۔ملکی حساس تنصیبات پرحملہ کرنےوالوں سےمتعلق بات چیت ہوگی۔


خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو  ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی شہادتیں ویڈیو کی صورت میں سامنے آئیں، نظریاتی،  سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس جماعت نے یہ منصوبہ پہلے بنایا اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف بہت بڑی سازش کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کل پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے رہتے ہیں مگر  ایک بھی مثال نہیں کہ اسمبلی میں اس کا اظہار کیا گیا، ان کو اب پتاچلا کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں، ہمیں تو یہ بات پہلے سے پتہ تھی۔

مصنف کے بارے میں