پی آئی اے نجکاری کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری  دے دی گئی

03:17 PM, 4 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:پی آئی اے نجکاری کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری  دے دی گئی ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان  نے پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔

سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ،پی آئی اےکے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔سی سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہولڈ کو پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں، نان کور واجبات حاصل کرے گی۔

سکیم کے تحت اس منظوری کے لیے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ ہے، تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔اعلامیہ کے مطابق کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان نے ’مرجر ’ یا انضمام کی اجازت فیز ون تجزیہ کے بعد دی ہے۔ہولڈکو، حال ہی میں قائم کی گئی جو حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

مزیدخبریں