سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی اپیل پر سماعت کی تاریخ تبدیل

01:57 PM, 4 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کی کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کر دی۔ 

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشتوں سے متعلق کیس  کی سماعت 8 مئی کے بجائے 6 مئی بروز سوموار ہو گی۔

سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنیچ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں تھی۔

مزیدخبریں