شراب، اسلحہ برآمدگی کیس: ملزم کو سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا، سماعت ملتوی

01:31 PM, 4 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم کے 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ آج فراہم نہ کیاجاسکا،سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں کی سماعت ہوئی وزیر اعلیٰ خیبر بختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔

اس حوالے سےعلی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔


دوران سماعت ملزم کے 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ آج فراہم نہ کیاجاسکاعدالت نے کہاکہ آئندہ دو سے تین دن میں 342 کے بیان کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا۔


بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ راز  کیس کے آخری گواہ یونس کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی گئی اور ان پر جرح مکمل کی گئی تھی۔گاڑی سے برآمد بوتل بھی  بطور ثبوت عدالت میں  پیش کی گئی جبکہ گواہ یونس نے بوتل کی بطور ثبوت ریکارڈ کا حصّہ بنانے کی تصدیق کی۔ 

مزیدخبریں