اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق 27 اپریل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی اور ، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکمنامہ برقرار ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان باہمی روابط سے آگاہ کیا، سیاسی جماعتیں انتخابات ایک ہی دن کرانے پر متفق ہوتی ہیں تو یہ قابلِ ستائش عمل ہے،عدالت واضح کرتی ہے کہ مذاکراتی عمل میں عدالت کا کوئی کردار نہیں۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کی درخواست سماعت جمعہ کے لیے مقرر کردی