کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس د ینے  والے  رسوا ہوں گے، چیف جسٹس کی  رخصتی  ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے:  رانا ثناء اللہ

05:17 PM, 4 May, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ  حکومت وزیراعظم اور کابینہ ہے۔ پوری کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تو پارلیمنٹ رسوا ہوگی یا اس کو رسوا کرنے والے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا صورتحال یہاں تک پہنچانے میں حکومت یا پارلیمنٹ کا قصور نہیں۔ا حکومت، پارلیمنٹ اور نوازلیگ کیلئے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں۔ یہ بقا کی جنگ  ہے  جو آخری حد تک لڑی جاتی ہے۔ دعا ہے ایسا موقع نہ آئے لیکن ایسا موقع آیا تو ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔حکومت آر یا پار کے لئے تیار ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا  توہین عدالت کا نوٹس آیا اور اس پر عمل ہوا تو حکومت کو نقصان ہوگا۔ توہین عدالت نوٹس پر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر سجاد علی شاہ کی طرح انہیں گھر جانا ہوگا۔ وفاقی وزیر  نے مزید کہا کہ  چیف جسٹس کی بحالی ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے تو اسی آرڈر سے رخصت بھی ہوسکتے ہیں۔درمیانی راستہ نکلا تو سب جیتیں گے ورنہ تباہی ہے۔ 

مزیدخبریں