ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت شروع

10:44 AM, 5 May, 2023

اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا  3 رکنی بنچ  کر رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر  مشتمل بنچ کرے گا۔ سماعت میں چار اپریل کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے اہم فیصلہ آنے کا امکان۔

خیال رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق  27 اپریل کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی  اور ، پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکمنامہ برقرار ہے۔

حکم نامہ  میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان باہمی روابط سے آگاہ کیا،  سیاسی جماعتیں انتخابات ایک ہی دن کرانے پر متفق ہوتی ہیں تو یہ قابلِ ستائش عمل ہے،عدالت واضح کرتی ہے کہ مذاکراتی عمل میں عدالت کا کوئی کردار نہیں۔

مزیدخبریں