نکاح عدت کے دوران ہی ہوا،عمران خان نے کہا بشری بی بی کو ’’حکم‘‘ ہوا ہے یکم جنوری کو ہی نکاح ہوگا،بشری بی بی کا کہنا ہے وہ میری بیوی بنے گی تو میں وزیر اعظم بنوں گا: عون چودھری نے تمام خفیہ راز بتا دیے

01:21 PM, 4 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان کے قریبی ساتھی، سیاسی مشیر اور ذاتی اسسٹنٹ عون چودھری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دی ۔ یہ بات بھی درست ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح عدت کے دوران ہوا۔ 

اسلام آباد کی عدالت میں  عدات کے دوران نکاح کیس میں  سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عون چودھری نے کہا کہ  بشری بی بی نے عمران خان سے کہا کہ ریحام کو طلاق دینا تمہارے لئے بہتر ہے، عمران نے ریحام کو ای میل پر طلاق دیدی ۔ اس کے بعد مجھے اکثر کہتے کہ مجھے بشری کے پاس لیکر جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 31 دسمبر 2017 کو کہا کہ کل بشریٰ بی بی سے نکاح کرنا ہے انتظام کرو۔ میں نے کہا کہ بشریٰ بی بی شادی شدہ ہے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ہوا ہے کہ ہمارا نکاح 2018 کے پہلے دن ہوگا اور اگر میں اور بشریٰ بی بی میاں بیوی رہے تو میں وزیر اعظم بن جاؤں گا۔ 

عون چودھری کا کہنا تھا کہ  عمران خان کی ریحام خان سے 2015 میں طلاق ہوئی،عمران خان کو بشریٰ بی بی نے کہا فی الفور ریحام خان کو طلاق دےدو،عمران خان طلاق کے بعد ذہنی پریشانی کا شکار رہتےتھے،عمران خان نے مجھے بلا کر بتایاکہ عدت کا دورانیہ 18فروری کو مکمل ہوگا،نکاح سے قبل مفتی سعید نے میرے سامنے بشریٰ بی بی کے طلاق نامے کا استفسار کیا۔

مزیدخبریں