ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا 

12:49 PM, 4 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  اپنے فیصلے میں چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

چوہدری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا۔

مزیدخبریں