سپریم کورٹ سے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کو بڑا ریلیف مل گیا

11:59 AM, 4 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر کیخلاف 30 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملوث کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے 30 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف کیس ناقابل سماعت قرار دے دیتے ہوئے مقدمہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

 اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ موجودہ کیس 50 کروڑ سے کم کرپشن کا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ نیب نے ریفرنس 20 ستمبر 2022 کو اینٹی کرپشن لاہور کو بھجوا دیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مبینہ کرپشن کیس میں سہیل ظفر چٹھہ سمیت ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں غیر موثر قرار دی جاتی ہیں ۔نیب نے سہیل ظفر چٹھہ سمیت افسران کے ادوار میں بطور ڈی پی او گجرات کرپشن پر ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں