اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گووا روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے۔
وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ایس سی او اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan’s strong commitment to the charter of SCO.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023
During my visit, which is focused exclusively on the SCO, I look… pic.twitter.com/cChUWj9okR
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گووا جاتے ہوئے جہاز سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کروں گا۔ میرا گووا جانا دراصل ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔