عمران خان کیلئے ایک اور مشکل ، عون چودھری کو عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہی دینے کی اجازت

11:04 AM, 4 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان کے لیے ایک اور مشکل آگئی ہے۔ عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عون چودھری کو گواہی دینے کی اجازت دے دی ہے۔ 

عمران خان اور بشری بی بی کے عدت کے دوران نکاح کے خلاف کیس  میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدت کے دوران نکاح کے کیس میں عون چودھری بطور گواہ پیش ہوں گے۔

سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید پہلے ہی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں