اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ٹیلی فون کیا اور اہل جموں وکشمیرکو عید کی مبارک باد پیش کرنے کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت کی۔
وزیر اعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، قائم مقام گورنر بلوچستان کو مبارکباد دینے کے علاوہ تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بھی عید کی مبارک دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پاکستان ڈیموکریٹک مووومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی فون پر رابطہ کیا اور عید کی مبارک دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی، علامہ ساجد میر، خالد مگسی، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، نواز شاہ، اسلم بھوتانی، شاہ زین بگٹی اور چوہدری سالک حسین کو بھی مبارک دی۔
وزیراعظم کی صدر مملکت، وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو عید کی مبا رکباد
09:27 PM, 4 May, 2022