شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خطوط نہیں لکھے بلکہ ’ہمیں بچاؤ‘ کی اپیل ہے: مصدق ملک

شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کو خطوط نہیں لکھے بلکہ ’ہمیں بچاؤ‘ کی اپیل ہے: مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کے اقوام متحدہ (یو این) کو لکھے گئے خطوط نہیں بلکہ ’ہمیں بچاؤ‘ کی اپیل اور دہائی ہے، آزادی کے دعوے کرنے والے سیاست چمکانے کیلئے بیرون ملک خط لکھ رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈر کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟ امریکہ سازش کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کو درخواست دے رہے ہیں، واہ کیا سازش ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھا ہے جبکہ یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہے۔ 
شیریں مزاری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے جبک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا پاکستان اقوام متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے، امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔
سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے خط کے متن میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی ایک مبینہ قاتل کو داخلی امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے جو ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے، میڈیا پر بھرپور بندشوں کے بعدمخصوص صحافیوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں