عمران خان ملکی جمہوریت کی بدنامی کا باعث بنے: وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان ملکی جمہوریت کی بدنامی کا باعث بنے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے آخری سال میں پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 پوائنٹس گر لیا جبکہ پورے دور حکومت میں 18 پوائنٹس نیچے آیا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آزاد صحافت کی درجہ بندی میں تنزلی پر نہ صرف عمران خان کو ’آزادی صحافت کے شکاری‘ کا شرمناک خطاب ملا بلکہ جمہوریت بھی بدنام ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے اور صحافت کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ 

واضح رہے کہ عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 ویں نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں