اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’توہین مذہب کے قوانین جو آج تک کسی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفوں کے خلاف نہیں استعمال کئے۔ کرائم منسٹر آپ نے یہ نئی ریت ڈالی، برطانوی اور یورپین پارلیمان میں آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ تین وزراءپر سفری پابندیاں عائد ہوں، تین ہفتوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی کوئی اور مثال نہیں۔‘
توھین مذھب کے قوانین جو آج تک کسی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفوں کیخلاف نہیں استعمال کئے #CrimeMinister آپ نے یہ نئ ریت ڈالی، برطانوی اور یورپئین پارلیمان میں آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ تین وزراء پر سفری پابندیاں عائد ہوں، تین ہفتوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی کوئ اور مثال نہیں https://t.co/Rp4dWxJvPK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2022
قبل ازیں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’مالکان، اینکرز اور رپورٹرز کو جتنی دھمکیاں ان دو ہفتوں میں دی گئیں عشروں میں ایسا نہیں ہوا، سوشل میڈیا کے نوجوانوں پر تشدد تک کیا گیا، ارسلان خالد کے چھوٹے بھائی کو تھپڑ مارے گئے کیونکہ وہ ارسان کا بھائی تھا، ان ماملات پر بات ہو گی لیکن الیکشن کے بعد۔‘
مالکان ، اینکرز اور رپورٹرز کو جتنی دھمکیاں ان دو ہفتوں میں دی گئیں عشروں میں ایسا نہیں ہوا، سوشل میڈیا کے نوجوانوں پر تشدد تک کیا گیا ارسلان خالد کے چھوٹے بھائ کو تھپڑ مارے گئے کیوں کہ وہ ارسلان کا بھائ تھا ، ان معاملات پر “بات”ہو گی لیکن الیکشن کے بعد۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/HtChfthrFW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2022