امریکہ سے بھابھی  اور نند جیسی دوستی چاہتے ہیں: شہباز گل

 امریکہ سے بھابھی  اور نند جیسی دوستی چاہتے ہیں: شہباز گل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کہا ہےکہ  امریکہ سپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں، ڈکٹیشن لے کر نہیں بلکہ امریکہ سے ایسی دوستی چاہتےہیں جیسے بھابھی  اور ننددوستی چاہتی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کوئی ملک ہزاروں میل دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی، ہم کسی کی پراکسی جنگ نہیں لڑیں گے، اس سلسلے میں ہی روس کا دورہ ہوا، روس کے دورے میں 30 فیصد گیس پیٹرول کی آفرہوئی۔ہم نے پاکستان کی نئی ڈاکٹرائن بنائی، جیواسٹریٹجک نہیں معاشی اسٹریٹجک کی، اس ڈاکٹرائن کا مقصددفاع سےنکل کرپاکستان کی معیشت بہترکرنا تھا۔

  

انہوں  نے مزید  کہا کہ ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکہ بہادرجہاں کہے گا وہیں تجارت کریں گے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، نہ چاہتے ہیں کوئی ملک ہمیں مردہ بادکہے، ہم امریکہ سے دوستی چاہتے ہیں، ایسی ہی دوستی جیسی بھابی اور نند چاہتی ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنربہترین کام کر رہا تھا لیکن اسے فارغ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنٹ کا طعنہ دیا گیا اب  حج 10 لاکھ روپے کا ہو گیا ، اب کون کس کا ایجنٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں