کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پشتون آباد کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 300 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشتون آباد میں کپڑوں کی مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں موجود 300 سے زائد دکانیں مکمل طور جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کپڑا گلی مارکیٹ اور حاجی شنکی مارکیٹ میں دکانیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ کو بجھایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے الزام لگایا کہ ان کی دکانوں کو سازش کے تحت جلایا گیا۔
دوسری جانب لیاقت پور کے اللہ چوک پر سپیئر پارٹس کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ مبینہ طور پر دکان کے اندر موجود 50 لاکھ روپے کا سامان جل گیا۔آگ تیزی سے پھیلی اور دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔