شوبز شخصیات نے عید الفطر کی دلکش تصاویر مداحوں کیلئے شیئر کر دیں

02:01 PM, 4 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: عید الفطر کا آج دوسرا روز عام افراد سمیت شوبز شخصیات بھی  بھرپور انداز میں منا رہی ہیں اور مداحوں کو  عید پر اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور  عید  کی خوبصورت تصاویر  بھی شیئر کر دیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سی مشہور شخصیات کی جانب سے عید کے موقع پر پیغامات، مبارکبادیں اور خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ افندی نے اپنے شوہر اداکار کنور ارسلان اور بچوں کے ہمراہ عید الفطر کی خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔

ادکارہ ثنا جاوید نے بھی عید کی دلکش تصاویر اپنے شوہر گلوکار عمیر جسوال  کیساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے شیئر کیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی عید کے دن رنگا رنگ پہناووں میں نظر آئے اور مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑی کی بچوں کے ہمراہ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے یاسر حسین کیساتھ عید تصاویر شیئر کیں ، تصاویر میں ان کا بیٹا بھی نظر آیا۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی اپنے گلوکار شوہر فلک شبیر کیساتھ عید کے پہلے اور دوسرے دن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

مزیدخبریں