عمران اسماعیل نے مریم نواز کو  ’ویڈیو کوئین‘ قرار دے دیا

01:16 PM, 4 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما  اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز کو  ویڈیو کوئین قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنی ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے لکھا کہ’ یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے،جب کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔‘

 عمران اسماعیل نے مزید لکھا کہ ’ عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے، میڈم یہ جو  پبلک ہے ، یہ سب جانتی ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے اہم شخصیات کی کردار کشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تاہم ٹوئٹ پر مریم نواز نے  ردِعمل دیتے لکھا کہ ’مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نہ ذاتی انتقام پر۔

 لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ ’انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے‘

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی مریم نواز کے ردِ عمل پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر کا رخ کیا اور لکھا کہ ’مریم صفدر نے جعل سازی کی پوری فیکٹری لگا رکھی ہے ‘

 سابق وزیرمملکت نے مزید لکھا کہ ’جعلی قطری خط ، جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ ، جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن! اسے کہتے ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘
 

مزیدخبریں