کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز کو ویڈیو کوئین قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لکھا کہ’ یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے،جب کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔‘
یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے - جب کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوز رلیز کرتی ہے- عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے- میڈم یہ جو پبلک ہے- یہ سب جانتی ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/c72kCZynZK
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 4, 2022
عمران اسماعیل نے مزید لکھا کہ ’ عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے، میڈم یہ جو پبلک ہے ، یہ سب جانتی ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے اہم شخصیات کی کردار کشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہو گا۔ pic.twitter.com/S57hnsgvZg
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2022
تاہم ٹوئٹ پر مریم نواز نے ردِعمل دیتے لکھا کہ ’مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نہ ذاتی انتقام پر۔
مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے https://t.co/MzJhLrt4NO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2022
لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ ’انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے‘
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی مریم نواز کے ردِ عمل پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر کا رخ کیا اور لکھا کہ ’مریم صفدر نے جعل سازی کی پوری فیکٹری لگا رکھی ہے ‘
مریم صفدر نے جعل سازی کی پوری فیکٹری لگا رکھی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 4, 2022
جعلی قطری خط ، جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ ، جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن!
اسے کہتے ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے https://t.co/JL0gemeLc7
سابق وزیرمملکت نے مزید لکھا کہ ’جعلی قطری خط ، جعلی کیلبری فونٹ ٹرسٹ ڈیڈ ، جعلی آڈیوز اور جعلی وڈیوز کی پروڈکشن! اسے کہتے ہے کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘