پاکستانی خواتین گوگل پر کیا سرچ کرتی رہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

12:38 PM, 4 May, 2022

نیوویب ڈیسک

 
لاہور: دنیا بھر سمیت پاکستانی خواتین ہمیشہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان  نظر آتی ہیں اور اس کو قابو کرنے کیلئے نت نئے طریقے اپناتی رہتی ہیں، تاہم اب  یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستانی خواتین وزن گھٹانے کیلئے گوگل کی مدد بھی لیتی رہی ہیں۔

گزشتہ  سال 2021 میں پاکستان کی تقریبا دو کروڑ خواتین نے گوگل کا استعمال کیا جن کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان تھیں اور ان میں سے زيادہ تر خواتین نے گوگل سے جو سوالات پوچھے ان میں وزن پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے تھے یا بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے بارے میں مدد لی گئی۔

موٹاپا کم کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اگرچہ ہر دور میں خواتین اپنی خوبصورتی کے حوالے سے حساس رہی ہیں اور پہلے پہل  اپنے سے بڑی عمر کی خواتین سے رائے اور ٹوٹکوں کے حوالے سے مشورے طلب کرتی آئی ہیں تاہم  جب سے گوگل ملا ہے تو وہ اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکے گوگل سے پوچھتی نظر آتی ہیں۔

 
چوبیس سال سے بڑی عمر کی زیادہ تر خواتین نے سب سے زیادہ گوگل سے وزن کم کرنے کے طریقے معلوم کرنے کی کوشش کی ہے اور گوگل سے یہی معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہیں کہ کون سی ایکسرسائز کی جائے یا کون سی غذا کھائی جائے جو وزن کم کر دے؟

علاوہ ازیں پاکستانی خواتین رنگ گورا کرنے ، خوبصورت جلد، بال لمبے ، گھنے کرنے اور کھانا پکانے کی تراکیب کیلئے بھی گوگل کا رخ کرتی رہیں۔

مزیدخبریں