اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔
Tomorrow Governor SBP Dr Reza Baquir’s 3-year expires. I have spoken to him and told him of the government’s decision. I want to thank Reza for his service to Pakistan. He is an exceptionally qualified man & we worked well during our brief time together. I wish him the very best.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 3, 2022
مفتاح اسماعیل نے رضا باقر سے متعلق لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابلیت رکھنے والے شخص ہیں ، ہم دونوں نے قلیل مدت کیلئے ایک ساتھ کام کیا جو بہترین رہا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضا باقر کو بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔